واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا مصر کے ساتھ ایران کے مذموم عزائم کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ہم مصر کے ساتھ مل کر ایران کے مذموم عزائم کا مقابلہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایران کے معاملے پر قاہرہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لیبیا سے غیر ملکی افواج اور کرائے
کے فوجیوں کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لیبیا کے انتخابات اگلے دسمبر میں شیڈول کے مطابق کرانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔سوڈان میں جاری تازہ سیاسی پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلنکن نے سوڈان میں ہنگامی حالت کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے سوڈان میں عبوری مرحلے کو اس کے درست ٹریک پر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے مصر کی حکمت عملی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔