لاس اینجلس (نیوز ڈیسک ) سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا سفر 15 گولڈ میڈلز کیساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔ اتھلیٹس نے 15 سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔ لاس اینجلس سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے 77 رکنی دستے نے شرکت کی۔ مقابلوں کے آخری روز قومی یونیفائیڈ باسکٹ بال ٹیم نے بھی سلور میڈل حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ مختلف ایونٹس میں پاکستان نے 15 گولڈ، 12 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ بیڈمنٹن سنگلز ایونٹ میں ام سلمیٰ طاہر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بیڈمنٹن مکس ڈبلز ایونٹ میں بھی پاکستان نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ قومی سپیشل اتھلیٹ امجد اسلام خان نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔