منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کوسٹا ریکا بچوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے والا پہلا ملک بن گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا وہ پہلا ملک بن گیا، جس نے بچوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کوسٹا ریکا کی حکومت نے امریکی کمپنی فائزر کے ساتھ بچوں کو ویکسین لگانے کا معاہدہ کرلیا، جس کے تحت 5 سال سے

زائد عمر کے بچوں کو لازمی ویکسین لگائی جائے گی۔کوسٹا ریکا حکام کے مطابق مارچ 2022 سے کورونا کی ویکسین کو لازمی ویکسینیشن کی فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔ملک میں پہلے ہی بچوں کو متعدد موذی امراض سے تحفظ کی ویکسین لگائی جا رہی ہیں اب بچوں کو کورونا سے تحفظ کی فائزر ویکسین بھی دی جائے گی۔معاہدے کے تحت کوسٹا ریکا کی حکومت 15 لاکھ ڈوز 5 سال سے زائد عمر بچوں کے لیے خریدے گی جب کہ باقی 20 لاکھ ڈوز بالغ افراد کو لگانے کے لیے خریدے جائیں گے۔حکومت کے مطابق اس وقت تک کوسٹا ریکا میں مجموعی طور پر 70 فیصد ا?بادی کو ایک ڈوز لگ چکا ہے جبکہ 55 فیصد لوگ مکمل طور پر ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔کوسٹا ریکا کی حکومت نے ویکسین کو بچوں کے لیے ایک ایسے وقت میں لازمی قرار دیا ہے جب کہ حال ہی میں امریکی حکومت نے 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دی تھی۔کوسٹا ریکا کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک نے تاحال بچوں کے لیے کورونا کی ویکسین کو لازمی قرار نہیں دیا، البتہ وبا سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن کو ضروری قرار دے رکھا ہے۔پاکستان سمیت زیادہ تر ممالک میں اب اسکول جاتے بچوں کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ کوسٹا ریکا کی طرح دیگر ممالک میں بچوں کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیں گے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…