اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار سابق افسر جلدی میں قافلے کو کراس کرنا چاہتاتھا وزیراعظم کے قافلے میں داخل ہونے والا حملہ آور نہیں، حساس ادارے کا سابق آفیسر ہے، سابق افسر کو پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، وزیراعظم کے قافلے پر حملے کی کوشش نہیں کی گئی،جبکہ وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بھی تردید جاری کی گئی ہے کہ زیر حراست شخص کو رہاکردیاگیا ہے ،وزیراعظم پر حملے کی خبر سرکاری ٹی وی نے دی تھی ، ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر حملے کی خبر درست نہیں ہے، ایک شخص غلطی سے داخل ہواتھا ، اس دوران اس کی گاڑی بند ہوگئی، زیر حراست شخص کو تحقیقات کے بعد رہا کردیاگیا ہے،۔