بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم اور46 کا ہندسہ ،کئی ایک منفرد ریکارڈ بن گئے

datetime 2  اگست‬‮  2015
Pakistan's cricketers celebrate after their victory during the second Twenty 20 International cricket match between Sri Lanka and Pakistan at the R. Premadasa International Cricket Stadium in Colombo on August 1, 2015. AFP PHOTO / LAKRUWAN WANNIARACHCHI (Photo credit should read LAKRUWAN WANNIARACHCHI/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں جہاں46 کا ہندسہ پاکستانی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گیا ،سیریز میں کامیابی کے ساتھ پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں نے کئی ایک ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے ۔رپورٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز میں 46 کا ہندسہ پاکستانی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کی علامت بنا رہا جہاں پہلے میچ میں احمد شہزاد، شعیب ملک اور عمر اکمل نے 46 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دوسرے میچ کے مرد میدان انور علی نے بھی 17 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 46 رنز کی باری کھیل کر میدان مارا۔اس اننگ کے ساتھ ہی انور علی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نویں نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں جہاں اس سے قبل اس نمبر پر سب سے زیادہ رنز بناے کا ریکارڈ بھی ایک پاکستانی سہیل تنویر کے پاس تھا جنہوں نے 41 رنز بنائے تھے۔اس میچ میں پاکستانی ٹیم 40 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم نے پچاس یا اس سے کم رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کسی ٹی ٹونٹی میچ میں فتح حاصل کی ہو جبکہ پاکستانی واحد ٹیسٹ ٹیم ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف ہانک کانگ کی ٹیم کو حاصل ہے لیکن وہ نیپال کے خلاف صرف 73 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم کو 173 رنز کے ہدف کا سامنا تھا۔شاہد آفریدی نے اپنی 45 رنز کی اننگ کے دوران چار چھکے لگائے یہ پہلا موقع تھا کہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی کسی اننگ کے دوران چار چھکے لگائے ہوں۔پاکستان نے دورہ سری لنکا میں سات فتوحات اپنی نام کیں جس کے ساتھ ہی یہ اب تک پاکستان کا کامیاب ترین دورہ سری لنکا بن چکا ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے 1994 کے دورے کے دوران چھ فتوحات حاصل کی تھیں۔میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے فتح حاصل کی، یہ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں محض تیسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے ایک وکٹ سے فتح اپنے نام کی ہو، اس سے قبل انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…