جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ کہاں ہوگی،فیصلہ ہوگیا

datetime 2  اگست‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک )متحدہ عرب امارات سے معاملات طے نہ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن قطر میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ،قطر اولمپک ایسوسی ایشن کو اس سلسلے میں باقاعدہ پرپوزل بھیجا چکا ہے جس میں انہیں ملک میں موجود واحد کرکٹ اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر آئندہ سال فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر ک دارالحکومت دوحہ میں ہوگا۔پی سی بی نے اپنی فرنچائز لیگ کا انعقاد ابتدائی طور پر متحدہ امارات میں کرنے کی منصوبہ کی تھی جو 2009 ءسے پاکستان کا متبادل ہوم گراﺅنڈ بنا ہوا ہے اور پاکستان نے اپنی تقریباً تمام سیریز اسی سرزمین پر کھیلی ہیں۔تاہم جب پی سی بی نے گرانڈﺅز کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو ان علم میں آیا کہ گراﺅنڈز پہلے سے ہی ریٹائر عالمی کھلاڑیوں کیلئے مجوزہ ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کیلئے فروری میں بک کیے جا چکے ہیں۔ایم سی ایل نے اس لیگ کا اعلان رواں سال تین جون کو برج ال عرب پر منعقدہ تقریب میں کیا تھا جس میں برائن لارا، وسیم اکرم اور ایڈم گلکرسٹ نے شرکت کی تھی۔امارات میں گراﺅنڈ کے مکمل انتظام کی ذمہ دار ای سی بی کے پاس ہے جس نے ماسٹرز لیگ سے پہلے سے معاہدے کی وجہ سے پاکستان کو تین اسٹیڈیم دینے سے انکار کردیا تھا۔ایم سی ایل کے چیئرمین ظفر شاہ نے نجی حیثیت میں دونوں لیگ کے فروری میں انعقاد کی اپنی سی کوشش کی لیکن تاریخوں کے ٹکرا ﺅکے سبب وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان طویل المدتی بنیادوں پر اپنے انڈر19، ویمن اور اے ٹیم کے میچوں کے انعقاد کیلئے دوحہ کا بطور میزبان انتخاب کر سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹی ٹوننٹی لیگ کے انعقاد کا منصوبہ پانچ سال قبل منظر عام پر آیا لیکن اس سلسلے میں معاملات کبھی بھی منطقی انجام تک نہ پہنچ سکے۔2013 میں انتظامی مسائل کے سبب لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنا پڑا جبکہ 2014 میں جب بورڈ نے لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تو فرنچائز کیلئے دی گئی بولیوں نے بورڈ کو ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کو ملتوی کرنے پر مجبور کردیا۔جنوری 2013 میں سابق چیئرمین ذکا ءاشرف کے دور میں پی ایس ایل کا ڈھانچہ منظر نظر عام پر لایا گیا تھا جس کے تحت پی سی بی 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کرتا۔لیگ کا نیا ڈھانچہ ڈرافٹ سسٹم پر مبنی ہے جس کے مطابق تمام بہترین کھلاڑیوں برابری کی بنیاد پر پانچ فرنچائز ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…