اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں جزیرہ جبل کدمبل سیاحوں کی گم شدہ جنت بن گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں عسیر خطے کے ساحل پر واقع جبل کدمبل جزیرہ اپنے اردگرد سمندری حیات کے تنوع کی وجہ سے سیاحوں اور ماہی گیروں کے لیے روز مرہ کی منزل ہے۔ یہ ایک ایسا جزیرہ ہے جو سیاحوں کی جنت کہلاتا ہے۔تین مربع کلومیٹر جزیرے.

کے وسط میں واقع یہ شاندار پہاڑ چٹانوں کی شکلوں اور وسیع و عریض درختوں سے گھرا ہوا ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں المعی نے کہا کہ عسیر ایک خوبصورت فطرت کا حامل ہے۔ اس لیے فوٹوگرافر اس میں اپنا مطلوبہ ہدف تلاش کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کدمبل جزیرے کے مناظر فلیمنگو جیسے ہجرت کرنے والے پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے ناقابل بیان ہیں۔ اس پہاڑی جزیرے کے اطراف میں سمندری پانی کی لہریں اسے اپنے آغوش میں لیے ہوئے ہیں۔مقامی فوٹو گرافر نے کہا کہ جزیرہ کدمبل عسیر کے ساحل پر واقع ہے۔ یہ سب سے خوبصورت اور قدیم قدرتی جزیروں میں سے ایک ہے، جو کہ سیاحت کے لیے ایک امید افزا مستقبل کا منتظر ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ جزیرہ بحیرہ احمر میں اپنے ممتاز مقام کی بنا پر قرن افریقہ اور یمن سے شمال کی طرف قدیم عبوری راستے پر واقع ہے۔ اس کے برعکس اس پر قدیم اسلامی یادگاریں پائی گئیں اور یہ قومی نوادرات کے مقامات میں درج ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…