پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ملاعمرکے خاندان کا نئے طالبان امیرملااخترمنصورکی بیعت سے انکار

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)افغان طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے خاندان نے نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت سے انکار کردیا ہے۔ ملا عمر کے چھوٹے بھائی ملا عبدالمنان نے طالبان کے حامی علما اورکمانڈروں کی شوریٰ بلاکرامارت کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان طالبان میں پھوٹ پڑ گئی۔افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کے انتقال اور ان کی جگہ ملا اختر محمد منصور کے امیر بنائے جانے کی خبریں سامنے آئے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں ، لیکن اب صورتحال میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے اور ملاعمر کے خاندان نے ملا محمد اختر منصور کو امیر ماننے سے انکار کردیا ہے، ان معاملات کا انکشاف سینئر تجزیہ کار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کیا ، انہوں نے بتایا کہ ملا عمر کے بھائی ملا عبدالمنان نے باضابطہ بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں ملا اختر منصور کی بیعت کرنے سے انکار کیا ہے۔رحیم اللہ یوسفزئی کے مطابق ملا اختر محمد منصور نے ملا عمر کے انتقال کے بعد دو سال اور تین ماہ تک افغان طالبان کی سربراہی کی جبکہ اس سے پہلے بھی جب ملا محمد عمر روپوش تھے، ملا اختر منصور ان سے ہدایات لے کر افغان طالبان کو چلاتے رہے ، اکثر لوگ انہی کو سربراہ ماننے کے حق میں بھی ہیں لیکن اب مخالفت بھی سامنے آچکی ہے۔رحیم اللہ یوسفزئی نے بتایا ہوگیا ہے کہ ملا عمر دنیا میں نہ?ں رہے، اس لیے اب باضابطہ انتخاب ضروری نہیں ہے۔ ملا عمر کا خاندان مطالبہ کررہا ہے افغان طالبان کی شوری کا دوبارہ اجلاس بلایاجائے اور طالبان کےبڑے علما معاملا ت کو حل کرواﺅں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…