اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت قومی سلامتی امورکے مشیروں کی ملاقات کیلئے 23اور24اگست کی تاریخ کی تجویز دی گئی ہے،یہ تجویز بھارت کی جانب سے دی گئی ہے جس کا پاکستان نے فوری طور پر اس کو جواب نہیں دیا ہے،پاکستان کی جانب سے فوری جواب نہ دینے کی وجہ بھارت میں گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی وجہ سے بھارتی الزام تراشیاں ہو سکتا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میںکشیدگی میں اضافہ ہواتاہم پاکستان کی جانب سے اس تجویز کا جواب12یا13اگست تک دیا جا سکتا ہے جس کے بعد پاکستان کی سلامتی کے مشیر سر تاج عزیز23اگست کو بھارتی دار الحکومت نئی دہلی جا سکتے ہیں اور24اگست کو دونوں ممالک کی سلامتی کے مشیر ملاقات کرسکتے ہیں۔