جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا مشکل ہے، راشد خان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا مشکل ہے۔انہوں نے اصغر افغان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اصغر افغان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے

میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔راشد خان نے لکھا کہ لیجنڈری اصغر افغان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو قبول کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، وہ مجھ سمیت موجودہ تمام نوجوانوں کے لیے رہنما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے لیے ان کی مثالی خدمات کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ ہمیں ٹیم میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔واضح رہے کہ اتوار کو ابوظبی میں نمیبیا کے خلاف اپنے ا?خری انٹر نیشنل میچ میں اصغر افغان نے 23 گیندوں پر31 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔اصغر افغان نے 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1382رنز بنائے جبکہ 114ون ڈے میچز میں 2 ہزار 424 رنز بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…