راولپنڈی (نیوزڈیسک)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے زرعی شعبے کیلئے گلو بل وار منگ اور موسمیاتی تغیرات سب سے بڑا خطر ہ بن چکے ہیں ،خطرے کے سد با ب اور زرعی شعبہ کو مو سمیاتی تغیر سے بچا نے کیلئے قومی سطح پر جنگی بنیادوں پر اقد اما ت کر نا ہو ں گے ور نہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کر دار ادا کرنے وا لی زراعت کے شعبہ کو نا قابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے جس سے ملک میں فوڈ سیکورٹی کو بھی خطر ہ لاحق ہے ۔ ترجمان کے مطا بق پنجاب میں آندھی اور موسم کی سختیوں کی وجہ سے آ م کوشد ید نقصان پہنچا ہے جس سے مقا می ما ر کیٹ میں آم کی قیمتوںمیں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے ا س سا ل پنجاب میں تیزآند ھیاں اور بد ترین گر می گلوبل وار منگ کی سنگین صورتحا ل کا آلا ر م ہے گر میوں کی طرح سخت ترین سر د یاں بھی پاکستان کے زرعی شعبے کیلئے نقصان دہ ثا بت ہو ں گی ضرورت ا س امر کی ہے کہ موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر ہنگامی اقدا ما ت کیے جائیں ۔