لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے کاروباری افراد کو سہولت دینے کے لئے ویئرہائوسنگ عرصے کو 25 نومبر2021 تک بڑھا دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تجارت کے لیے مزید آسانی کو مزید فروغ دینے اور کاروباری افراد کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی حکومت نے ویئر ہائوسنگ مدت کو بڑھا دیا ہے۔ کسٹمز ویئر ہائوسز میں متعین کردہ عرصہ سے زائد موجود نان ڈکلئیرڈ اشیا ء پر
عائد سرچارج پر چھوٹ دے دی ہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام تجارت اور صنعت کوفروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ان کمرشل درآمد کنندگان کوسہولت دینا ہے جو ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کے بعد اپنی اشیا کو وقت پر کلیئر نہیں کرواسکے۔ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ یہ سہولت نوٹیفیکیشن کے اجرا ء کے بعد 30 ایام کے لئے 25 نومبر 2021 تک ہے۔