کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے درمیان ہفتہ کو ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ دوران اجلاس وفاقی وزیرخزانہ اپٹما کے نمائندوں پر 7 اگست کی ہڑتال کی کال واپس لینے کے لیے دبا ڈالتے رہے لیکن اپٹما کے نمائندوں نے ہڑتال کی کال کی واپسی کو بنیادی مسائل فوری حل کرانے سے مشروط کرتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ ہڑتال کی کال کا فیصلہ کسی فرد واحد کا فیصلہ نہیں بلکہ اپٹما کی جنرل باڈی کا فیصلہ ہے جو وزارت پانی وبجلی، تجارت، ایف بی آر و دیگر متعلقہ اداروں کی پالیسیوں اور رویوں سے مایوس ہوکراپنی ملیں بند کرکے صنعتوں میں تالا بندی کے لیے بضد ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دوران اجلاس اپٹما کے سینٹرل چیئرمین ایس ایم تنویر نے پاکستان اور خطے کے حریف ممالک میں پاور سمیت دیگر یوٹیلٹی ٹیرف کے نمایاں فرق، عالمی مارکیٹوں میں مسابقت میں درپیش مشکلات کے علاوہ بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ، بھارتی یارن کی وسیع پیمانے پر درآمدات سے مقامی صنعتوں کو درپیش مشکلات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد وفاقی وزیرخزانہ نے اپٹما کے چیئرمین کی بریفنگ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر شعبہ جاتی بنیادوں پر4 مختلف نوعیت کی کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں۔لہٰذا اپٹما فوری طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لیکن اس پر چیئرمین اپٹما ودیگر اراکین نے اعتراض کرتے ہوئے وزیرخزانہ پر واضح کیا کہ پاکستان میں روایت ہے کہ معاملات کو طول دینے کے لیے سرکاری سطح کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں جس پر وزیرخزانہ نے وضاحت کی کہ وہ ایسی کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں جو اگست2015 کے دوران ہی تمام مشکلات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں حل کرنے کی سفارشات پیش کریں گی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران فوری طور پر ٹھوس فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندے مضطرب رہے اور انہوں نے 7 اگست کو بہرصورت ملک گیر ہڑتال کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کو ترجیح دی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان















































