پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کشمیرشوگرملز کیس ‘نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) بینکنگ کورٹ نے کشمیرشوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ان ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کئے جائیں۔بینکنگ عدالت نے کشمیرشوگرملزکیخلاف درخواست پر حکم جاری کردیا ،

جس میں کہا کہ ملزمان کو مختلف ذرائع سے طلبی کے سمن بھجوائے گئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش ہونیکی بجائے بیرون ملک چلے گئے۔عدالت نے حکم دیا کہ اب اورکوئی چارہ نہیں کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان ملزمان کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈبلاک کئے جائیں، ملزمان میں حسنین طارق شفیع،یوسف زاہد،عثمان جاویدشامل ہیں۔وکیل نجی بینک نے کہا کشمیرشوگرملزمالکان نے2013میں قرض حاصل کیا، جس کی طارق شفیع،جاویدشفیع،ابراہیم طارق،زاہد، علی پرویز نے گارنٹی دی۔وکیل کا کہنا تھا کہ قرض کیلئے ملزمالکان نے چینی کی2لاکھ17ہزار400بوریاں رہن رکھوائیں اور ملزمان نے بینک کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کرادیا، جس کے بعد قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو 26مارچ کو ڈیفالٹرقراردیاگیا۔نجی بینک کے وکیل نے استدعا کی بینک کارہن شدہ اسٹاک غائب کرنے پرفوجداری کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…