ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ بجلی کی قیمت میں

پے در پے اضافے کے بعد اب حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کرلی اور وفاقی حکومت نے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے جس میں نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔دستاویز کے مطابق نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گی، ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر کتنا اضافی بوجھ پڑے گا اس حوالے سے سماعت میں جائزہ لیا جائے گا، تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، جب کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…