نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے اپنے جاری بیان میں اگنی فائیو بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل تجربہ اڑیسہ کے ساحل کے قریب اے پی جی عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا ہے۔