جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

بابراعظم، شاداب خان کی شائقین کونیوزی لینڈ کا مذاق اڑانے سے روکنے کی ویڈیو وائرل

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ایک نئے ویڈیو کلپ میں کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان کو شائقین کرکٹ کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑانے سے گریز کرنے کے اشارے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹویٹر اکاؤنٹ ’چنج آف پیس‘ کے ذریعے ٹویٹ کی گئی

ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی کھلاڑی کراؤڈ کے قریب جاتے ہیں تو شائقین زور سے ”سکیورٹی، سکیورٹی“ کے نعرے لگاتے ہیں۔ شاداب خان جنہیں پہلے تالیاں بجاتے اور مداحوں کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اچانک دونوں ہاتھوں سے مجمع کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے انہیں نعرے لگانے سے روکنے کی تاکید کرتے نظر آتے ہیں۔کپتان بابراعظم جنہیں شاہین آفریدی سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ بھی مڑ کر ایک ہاتھ سے ہجوم کو بلیک کیپس کا طعنہ دینا بند کرنے کا اشارہ کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن علی شائقین کو اور بھی زور سے نعرے لگانے کیلئے اکساتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا۔ ’چینج آف پیس‘ نامی اکاؤنٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پاکستانی ٹیم نے صحت مند اور پیشہ ورانہ رویے کی مثال قائم کی ہے، کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان پاکستانی شائقین سے نیوزی لینڈ کے لیے اپنے ’سکیورٹی‘ کے نعروں کو کم کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں‘۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…