جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

احتجاج کے باعث ٹرین آپریشن بھی درہم برہم ،متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ،کئی معطل ، مسافر ذلیل و خوار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ( این این آئی )تحریک کے احتجاج کے باعث ٹرین آپریشن درہم برہم ہوگیا،متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی ٹرینیں معطل کر دی گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شاہ حسین ایکسپریس ٹرین ساڑھے تین گھنٹے ،خیبر میل پون چار گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس تین گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس ٹرین

سوا دو گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ٹرین دو گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس ٹرین پونے دو گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین 2گھنٹے ،عوام ایکسپریس دو گھنٹے جبکہ ریل کار ٹرین پون گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی ۔ریلوے ترجمان کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہاہے ۔ترجمان کے مطابق سبک خرام ،اسلام آباد ایکسپریس ،راول ایکسپریس ،جعفرایکسپریس اورگرین لائن کومعطل کر دیا گیا جبکہ پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے لگائی گئیں رکاوٹوں کے باعث شہری رل گئے ،راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانیوالی مرکزی شاہراہیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام رہا ،رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، راولپنڈی میں صدر

سے فیض آباد تک میٹرو سروس معطل رہی جس کے باعث جڑواں شہروں میں نوکری پیشہ اور دیہاڑی دار مزدور پریشانی کا شکار ہو گئے، راستوں کی بندش کی وجہ سے مسافر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوئے، مریضوں کا ہسپتال جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ سے سیکریٹریٹ تک میٹرو بس چلے گی، جبکہ میٹرو سروس پنڈی میں تاحکمِ ثانی بند رہے گی۔ادھر گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر ساتویں روز بھی آمد و رفت کی بندش سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…