جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوئنٹن ڈی کوک نے گھٹنے نہ ٹیکنے پر معافی مانگ لی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021 |

جوہانسبرگ (آن لائن) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل پیش آنے والے تنازع پر جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک نے معافی مانگ لی۔کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقی کرکٹ

بورڈ کے بلیک لائیوز میٹرز مہم سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک گْھٹنے پر بیٹھنے کی ہدایت ماننے سے انکار کیا تھا اور میچ سے ہی دستبردار ہوگئے تھے۔اب کوئنٹن ڈی کوک نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے اپنے اس رویے کے لیے معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر میرے گْھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے، اور دوسروں کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔’جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے بعد کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اس سارے عمل کو بہتر طریقے سے سمجھ پائے ہیں اور اب اپنے ملک کے لیے کرکٹ میچ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔اس میچ سے قبل جنوبی افریقی کرکٹرز اپنے انداز میں نسلی تعصب کیخلاف مہم میں کردار ادا کر رہے تھے، تاہم کرکٹ ساؤتھ افریقا نے تمام پلیئرز کو ایک جیسا عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…