جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک کے سربراہ کی جلد رہائی کا امکان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)تحریک کے سربراہ کی جلد رہائی کا امکان ۔نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت اورتحریک کے درمیان دو بار مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔رات گئے 3 بجے تحریک کے

سربراہ کی جیل سے باہر اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے رات گئے نامعلوم مقام پرتحریک کے سربراہ سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ان کی جلد رہائی کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہو گی۔جب کہ تحریک کے دیگر مطالبات کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنا ہو گا۔دوسری جانب تحریک کے لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور جمعرات کو بھی کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند رہے ،امن وامان کی صورتحال کے لیئے پنجاب میں دوماہ تک رینجرز تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ،راولپنڈی میں بھی اہم مقامات وارث خان لیاقت باغ،شمس آباد پر رینجرز دستے تعینات کر دی گئی ،فیض آباد پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی ،صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے ۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں سرکاری تعلیمی اداروں کو سردست بند کرنے کے احکامات نہیں،سرکاری تعلیمی ادارے کھلے ہیں،مری روڈ اور ملحقہ علاقوں سے متصل اسکول کالج بند ہیں ، بچوں کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کے پیش نظر اسکول کالج انتظامیہ کا صوابدیدی فیصلہ ہوگا ،محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…