جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر کے استعفے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں موجود غیر ملکی کھلاڑی نے کیا کہا ؟ میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز ہکا بکا رہ گئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سابق برطانوی کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے،ڈاکٹر نعمان نیاز کے سامنے ہی واقعے کو افسوسناک قرار دے دیا ۔سرکاری ٹی وی شو میں پیش آئے واقعے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں شامل سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا،ہماری

ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا،مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔دوسری جانب سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اسپورٹس شو میں میزبان نعمان نیاز اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے مابین تنازع کا نوٹس لے لیا۔سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے شعیب اختر اور اسپورٹس اینکر کی لائیو ٹی وی پروگرام میں نوک جھوک پر ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان پیدا صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔دوسری جانب اسی معاملے پر غور کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس بھی آٹھ نومبر کو طلب کرلیا گیا۔خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔

ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا لیکن بعد میں انہوں نے

ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا۔بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، نیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…