منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رینجرز کو گرفتاری اور گولی مارنے کے اختیارات بھی حاصل

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 7 اضلاع میں رینجرز چیک پوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان اضلاع میں گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، راولپنڈی، جہلم، گجرات اور حافظ آباد شامل ہیں۔ روزنامہ جنگ میں آصف محمود کی

شائع خبر کے مطابق محکمہ داخلہ کی طرف سے گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھیجے گئے خط میں وفاقی حکومت کو امن عامہ قائم کے حوالے سے اختیارات دے دیئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 5کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں جن کے تحت دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث کسی بھی شخص کو رینجرز وارننگ کے بعد ناصرف گرفتار کر نے بلکہ گولی مارنے کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60 دن کے لیے رینجرز طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت سندھ کی طرح رینجرز کو کہیں بھی تعینات کرسکتی ہے،پاکستان پر بہت زیادہ دباؤ ہے، غیر ملکی طاقتیں ہم پر پابندیاں عائد کرنا چاہتی ہیں، غیر ملکی طاقتیں ہماری جوہری اور معیشت پر نظریں جمائے بیٹھی ہے، تحریک کی یہ چھٹی قسط ہے ، مجبوری کی حالت میں کہہ رہا ہوں اب عسکریت پسند ہوچکے ہیں،ہم ناموس رسالت اور ختم نبوت کے بھی سپاہی ہیں لیکن ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے ،ہم ملک کے حالات دیکھیں، ہم فرانس کے سفارت خانے کو بند نہیں کرسکتے ،مولانا فضل الرحمن ملک کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…