جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

جن کی سلیکشن پر تنقید ہوئی انہوں نے ہی نیوزی لینڈ سے میچ جتوادیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

شارجہ (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے،کیویز کے خلاف قومی ٹیم کی فتح میں جن 2 پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤوف اور آصف علی نے بنیادی کردار ادا کیا ان کی سابقہ کارکردگی کے باعت دونوں کو شدید تنقید کا سامنا تھا

تاہم دونوں نے اہم اور بڑے میچ میں بہترین کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کرادئیے ہیں۔میچ میں حارث نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین اذف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑلے جب کہ آصف علی نے بھی مشکل وقت پر 3 چھکوں کی مدد سے 12گیندوں پر 27 قیمتی رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلوادی۔میچ میں دونوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر مداح ان کی سپورٹ میں سامنے آگئے ہیں اور اس حوالے سے میمز بھی شیئر کی گئیں آصف علی کے مداح نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آصف علی مشکل وقت میں کس طرح قومی ٹیم کو سہارا دے رہے ہیں۔ایک پوسٹ میں دکھایا گیا کہ آصف علی کو گیند لگنے کے بعد کیوی کھلاڑی ان سے ایمبولینس منگوانے کا پوچھ رہے ہیں تاہم آصف علی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ایمبولینس کس کے لیے منگوانی ہے۔ایک میم میں اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائق کان پکڑ کر آصف علی اور حارث رؤوف سے معافی مانگ رہے ہیں۔ایک صارف نے آصف علی کو سپر مین کی صورت میں دکھایا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مزاحیہ انداز میں حارث رؤوف پر کی جانے والی تنقید کا مداوا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…