جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈارک نیٹ پر غیر قانونی تجارت کئی ممالک میں چھاپے، گرفتاریاں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

دی ہیگ(این این آئی )دنیا کے کئی ممالک میں غیر قانونی آن لائن تجارت کے خلاف پولیس کی طرف سے وسیع تر اور مربوط کارروئی کی گئی ہے۔ اس دوران یوروپول کی قیادت میں ڈارک نیٹ پر تجارت کے الزام میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ سے سے ملنے والی رپورٹس میں بتایاگیاکہ جن 150 ملزمان کو حراست میں لیا گیا

، ان میں کئی بہت اہم افراد بھی شامل ہیں اور وہ سب کے سب انٹرنیٹ کی خفیہ ویب سائٹس پر ہتھیاروں اور منشیات سمیت غیر قانونی اشیاکی فروخت میں ملوث تھے۔یورپی پولیس کے ادارے یوروپول نے بتایا کہ بیک وقت کئی ممالک میں بڑے مربوط انداز میں مکمل کیے گئے اس آپریشن کو ‘ڈارک ہنٹر کا نام دیا گیا تھا، جو ڈارک ویب کے خلاف آج تک کیا جانے والا سب سے بڑا آپریشن تھا۔اس آپریشن کے دوران مختلف ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے مجموعی طور پر نقدی اور کرپٹو کرنسیوں کی صورت میں تقریبا 27 ملین یورو کی رقوم بھی برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ ان ملزمان کے قبضے سے بہت سی منشیات اور درجنوں ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے۔دی ہیگ میں قائم یوروپول نے بتایا کہ یہ آپریشن آسٹریلیا، بلغاریہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا میں کیا گیا۔اس دوران صرف امریکا سے ہی حکام نے 65 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ جرمنی سے 47 اور برطانیہ سے بھی 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔یوروپول نے اپنے بیان میں کہاکہ ان 150 گرفتار شدگان میں کئی ایسے بڑے ملزم بھی شامل ہیں، جنہیں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمجھا جاتا تھا۔ ان ملزمان کے قبضے سے بڑی رقوم اور ڈیجیٹل کرنسیوں کے علاوہ 45 گنیں اور 234 کلو گرام منشیات بھی برآمد کر لی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…