لاہور (نیوزڈیسک)ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق آج ( اتوار ) 2 اگست کو صوبے کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر اور ضلعی حکومتوں کے دفاتر میں یوم صفائی منایا جائے گا ۔تمام سرکاری دفاتر ، ہسپتال اتوار کے دن کھلے رہیںگے اور صبح 10 بجے سے 2 بجے تک اپنی اپنی حدود کے اندر ڈینگی کی افزائش کے خاتمہ کے سلسلہ میں ہاٹ سپاٹس کی صفائی کریں گے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے آفس سے بھی تمام ضلعوں کے ای ڈی اوز ہیلتھ، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں