اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈارک نیٹ پر غیر قانونی تجارت، کئی ممالک میں چھاپے، گرفتاریاں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ(این این آئی )دنیا کے کئی ممالک میں غیر قانونی آن لائن تجارت کے خلاف پولیس کی طرف سے وسیع تر اور مربوط کارروئی کی گئی ہے۔ اس دوران یوروپول کی قیادت میں ڈارک نیٹ پر تجارت کے الزام میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ سے سے ملنے والی رپورٹس میں بتایاگیاکہ جن 150 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ان میں کئی بہت اہم افراد بھی شامل ہیں اور وہ سب کے سب انٹرنیٹ کی خفیہ ویب سائٹس پر ہتھیاروں اور منشیات سمیت غیر قانونی اشیاکی فروخت میں ملوث تھے۔یورپی پولیس کے ادارے یوروپول نے بتایا کہ بیک وقت کئی ممالک میں بڑے مربوط انداز میں مکمل کیے گئے اس آپریشن کو ‘ڈارک ہنٹر کا نام دیا گیا تھا، جو ڈارک ویب کے خلاف آج تک کیا جانے والا سب سے بڑا آپریشن تھا۔اس آپریشن کے دوران مختلف ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے مجموعی طور پر نقدی اور کرپٹو کرنسیوں کی صورت میں تقریبا 27 ملین یورو کی رقوم بھی برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ ان ملزمان کے قبضے سے بہت سی منشیات اور درجنوں ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے۔دی ہیگ میں قائم یوروپول نے بتایا کہ یہ آپریشن آسٹریلیا، بلغاریہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا میں کیا گیا۔اس دوران صرف امریکا سے ہی حکام نے 65 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ جرمنی سے 47 اور برطانیہ سے بھی 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔یوروپول نے اپنے بیان میں کہاکہ ان 150 گرفتار شدگان میں کئی ایسے بڑے ملزم بھی شامل ہیں، جنہیں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمجھا جاتا تھا۔ ان ملزمان کے قبضے سے بڑی رقوم اور ڈیجیٹل کرنسیوں کے علاوہ 45 گنیں اور 234 کلو گرام منشیات بھی برآمد کر لی گئیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…