جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق تبصرہ وقار یونس کے گلے پڑ گیا، معافی مانگ لی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے پاک بھارت میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھنے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

وقار یونس نے ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق تبصرے سے بہت سے لوگوں کو حیران اور مایوس کیا تھا، وقار یونس کے تبصرے پر انہیں مختلف حلقوں میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، وقار یونس نے کہا کہ میں نے بیان ‘ہیٹ آف دی مومنٹ’ میں دیا جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ ‘میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔’وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ کھیل نسل، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…