اسلام آباد(نیوزڈیسک) ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تقرر و تبادلوں سمیت انتظامی نوعیت کے اختیارات اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں سے انتظامی نوعیت کے اختیارات واپس لے لئے۔ کمیشن ارکان کے پاس صرف جوڈیشل معاملات میں رائے دینے کا حق حاصل ہو گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں اعلٰی عہدوں پر تقرریوں پر کمیشن ارکان سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔ الیکشن کمیشن کے ارکان نے اختیارات ختم ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔