ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش میں بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا خوب جشن منایا گیا۔بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بنگلادیشی شائقین نے بڑی اسکرین پر پاکستان کو جیتتے ہوئے دیکھا۔29 سیکنڈز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شائقین کرکٹ پاکستان کی فتح کا جشن مناتے ہوئے نعرے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کی شاندار فتح کی خوشیاں منانے پر بنگلادیش کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔