اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لے لی جائے۔عمران خان سے بدلہ لینا ہوتا تو اسمبلی میں بحث کراتا اور کیچڑ اچھلواتا۔لاہور میں اپنے انتخابی حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کی ذات پر بھی حملہ کیا گیا مگر اسے متنازع نہیں بنایا۔کرسی کی لاج رکھیں گے۔قومی اسمبلی کے تمام ارکان ان کیلئے برابر ہیں۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے میں تصدیق کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ پی ٹی ائی کے ارکان کو دوبارہ نوٹس جاری کیا مگر وہ استعفوں کی تصدیق کےلیے نہ آئے۔ایچی سن کالج کے پرنسپل کو ہٹانے کے حوالے سے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہیں مالی بے ضابطگیوں کی بنا پر ہٹا یا گیا۔