منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کو عبرتناک شکست ، کشمیری شہری نے ٹی وی چوم لیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(یواین پی)پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست پر ملک بھر میں ہر عُمر کے افراد بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں، کسی نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تو وہیں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔بھارت کی شکست پر جہاں پاکستانی عوام خوش

ہے تو وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھی خوشی کی انتہا نہیں ہے۔پاکستان کی تاریخی فتح پر مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ شب سے جشن منا رہے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ایسے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر اردو اکاؤنٹ کی جانب سے کشمیری شہری کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑا ہوا ہے اور جیسے ہی سامنے کپتان بابر اعظم آتے ہیں تو وہ شخص خوشی سے ٹی وی اسکرین کو چُومنے لگتا ہے۔کشمیری شخص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ‘بھارت میں ٹی وی توڑے جا رہے ہیں مگر کشمیر میں لوگ پاکستان کی جیت کی خوشی میں اپنے ٹی وی چوم رہے ہیں۔’واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…