کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ فشر یز ڈپارٹمنٹ میں انتظامی امور کی عدم دستیابی کے باعث گذشتہ مالی سال سی فوڈ برآمدات دو کروڑ ڈالر کم رہی ، چونتیس کروڑ ڈالر مالیت کی ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن سمندر ی خوراک برآمد کی گئی ۔ پاکستان فشر یز ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان خلیجی ممالک سمیت دیگر کئی ملکوں کو بڑی تعداد میں سی فوڈ برآمد کرتاہے لیکن گذشتہ کئی سال سے سندھ فشر یز ڈپارٹمنٹ میں انتظامی امور کی عدم دستیابی کے باعث سمندر ی خوراک کی برآمدات بھی مسلسل کمی کا شکار ہے ۔ گذشتہ مالی سال سی فوڈ کی برآمدت میں دوکروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، چھتیس کروڑ بچانوے لاکھ ڈالر مالیت کی ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی جبکہ مالی سال دوہزار تیرہ چودہ میں یہ برآمدات چھتیس کروڑ چودہ لاکھ ڈالر تھی ۔