جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ کو جنگ نہیں بنا نا چاہیے ،بیڈمنٹن اسٹار پلوشہ بشیر

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی بیڈمنٹن اسٹار پلوشہ بشیر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو خصوصی پیغام میں کہاہے کہ پاک بھارت میچ کو جنگ نہیں بنا نا چاہیے۔ اپنے بیان میں پلوشہ بشیر نے کہا کہ

شائقینِ کرکٹ پاکستان اور بھارت کے میچ کو جنگ میں تبدیل نہ کریں، یہ صرف کھیلوں کا ایک مقابلہ ہے۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اْمید ہے کہ پاکستان بابر اعظم کی قیادت میں بھارت کو شکست دے گا۔بیڈمنٹن اسٹار نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، کھیل ایک ذریعہ ہے جس سے لوگ قریب آتے ہیں اور امن و امان کو فروغ دیا جاتا ہے۔پلوشہ بشیر نے کہا کہ ’براہِ کرم! اس کھیل کو جنگ نہ بنائیے گا اور نہ ہی کوئی لڑائیاں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم جیتے گی اور انہیں یقین ہے کہ جیت انشاء اللّہ پاکستان ہی کی ہوگی۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…