لاہور( این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں (آج)پیر سے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نفاذ ہو گا، اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں 20سال پرانے ٹریڈنگ سسٹم سے کام چلایا جارہا تھا ، نئے ٹریڈنگ سسٹم سے ٹریڈنگ میں تیزی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔انتظامیہ نے نئے ٹریڈنگ سسٹم سے متعلق بروکیج ہائوسز کو
قبل از وقت آگاہ کردیا ہے ، نئے ٹریڈنگ سسٹم نفاذکے ساتھ مارکیٹ کی اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں جس کا نفاذ آج 25اکتوبر سے ہوگا۔ ترجمان اسٹاک ایکس چینج کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعرات اسٹاک مارکیٹ کا آغاز صبح 9:30 اور اختتام شام 4 بجے ہوگا۔جمعہ کوکاروبار کا پہلا سیشن صبح 9:15 سے دوپہر 12 بجے تک اور کاروبار کا دوسرا سیشن دوپہر 2:30سے شام 5بجے تک ہوگا۔