جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی صدر پیوٹن نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے طالبان کے ایک مطالبےکی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے مالیاتی اثاثے غیر منجمد یعنی بحال کریں،افغان تصفیے میں

پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق روس کے شہر سوچی میں والڈائی ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرپیوٹن نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار وہ مغربی ممالک ہیں جو 20 سال تک وہاں لڑتے رہے ہیں۔ اور سب سے پہلا کام جو ان کو کرنا چاہیے وہ میرے خیال میں افغان اثاثوں کی بحالی ہے تاکہ افغانستان کو سماجی واقتصادی مسائل کو حل کرنے کے ذرائع حاصل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اقتصادی مسائل بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔روسی رہنما نے طالبان کی افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف نبردآزما ہونے کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے افغان تصفیے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کے اہم ترین کرداروں میں سے ایک ہے۔پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ درست ہے۔انہوں نے افغانستان سے فوجیں واپس بلوا کر صحیح کام کیا۔پیوٹن نے مزید کہا کہ روس پرامن ، ترقی پذیر افغانستان کو دہشت گردوں کے خطرے اور منشیات کی سمگلنگ سے پاک رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کے لیے افغانستان کی معیشت کی بحالی میں مدد کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انخلاءمختلف طریقے سے کیا جا سکتا تھا ، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا ، ہر چیز اپنی جگہ پر آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیکورٹی کے معاملات ہیں ، روسی قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ افغان ڈھانچے کے ساتھ ضروری رابطہ رکھتے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…