جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نان فائلرز کو فائلرز بنانے کے لیے کوشاں ہے، ایف بی آر

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ تمام بینک ٹرانزیکشن پر 0.3فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس صرف نان فائلرز پر لاگو ہے، ایکٹو ٹیکس پیئر یعنی وہ افراد جو سال 2014 کا ٹیکس گوشوارہ جمع کرا چکے ہیں ان پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں ایف بی آر نے واضح کیا کہ نان فائلرز کے لیے بھی یہ ودہولڈنگ ٹیکس ایڈوانس ٹیکس کے طور پر لاگو ہے اور نان فائلرز کسی بھی وقت اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر اس سال کا ودہولڈنگ ٹیکس اپنے قابل ادائیگی ٹیکس میں ایڈجسٹ کرا سکتے ہیں۔ایف بی آر نے مزید واضح کیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا ان کے آئندہ کے متعلقہ معاملات کے سلجھاو¿ کے لیے حکومت نے گزشتہ منگل سے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایف بی آر نے کہا ہے کہ جن افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی ہے وہ اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروا کر اپنے ادا شدہ ٹیکس کا ایڈجسٹمنٹ یا ریفنڈ کلیم کر سکتے ہیں، اس معاملے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے سینئر ممبر ٹیکس پالیسی ایف بی آر شاہد حسین اسد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، ایف بی آر نان فائلرز کو فائلرز بنانے کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…