بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سے ہارکے بعد ملنگا نے قیادت چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

datetime 1  اگست‬‮  2015 |

کولمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان سے ہوم سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میں شکست پر سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا نے ٹوئنٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا، انھوں نے گرین شرٹس سے ملنے والی ناکامی پر خود کو ذمے دار گردانتے ہوئے کپتانی سے الگ ہونے کااشارہ دیا ہے۔پاکستان نے جمعرات کو منعقدہ پہلے ٹی 20 میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو باآسانی 29رنز سے ہرادیا تھا، قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری مل گئی ہے، پاکستان سے شکست کے بعد ملنگا نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس ناکامی کی ذمے داری لیتا ہوں اور کپتان ہونے کے باوجود موجودہ کارکردگی کی وجہ سے اس وقت میری ٹیم میں جگہ خطرات سے دوچار ہے۔واضح رہے کہ میچ میں ملنگا سری لنکا کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انھیں کوٹے کے 4 اوورز میں 46 رنز کی مار پڑی تھی جبکہ وہ صرف ایک وکٹ اپنے نام کرپائے تھے، انھوں نے اپنی ناقص فارم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ اچھی بولنگ نہیں کر سکا، ٹی ٹوئنٹی میں ایک تجربہ کار بولر ہونے کے باوجود میں ٹیم کیلیے کچھ نہ کر سکا، دیگر تمام نوجوان باولر ہیں اور سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔اگر ہمیں میچز جیتنے ہیں تو مجھے بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی، انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں مجھ سے بہتر بولر شامل ہوسکتا ہے، میں یہ معاملہ سلیکٹرز کو سونپتا ہوں، وہ مجھے کسی بھی وقت ٹیم سے نکال سکتے ہیں، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کون ہیں لیکن کسی کو بھی اس بات کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ آپ کتنے عرصے تک سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال انجری کے بعد ملنگا کی بولنگ رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ان کی بولنگ میں پہلے جیسی کاٹ بھی برقرار نہیں رہی، اسی وجہ سے انھیں ون ڈے سیریز میں بھی واجبی کارکردگی پر پانچویں اور آخری مقابلے میں ڈراپ کردیا گیا تھا اور اب ٹوئنٹی 20 میں بھی ملنگا کوئی خاص پرفارمنس نہیں دے پائے، ٹی ٹوئنٹی کے اختتامی اوورز میں یارکر ملنگا کا سب سے کامیاب اور خطرناک ہتھیار رہا ہے لیکن اب ان کی یارکر دیکھنے میں نہیں آرہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…