سکھر(نیوز ڈیسک)روہڑی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتری علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر رکھ کر روانہ کردیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی ایس ریلوے سکھر فرخ تیمورزئی کے مطابق صبح تقریباً 4 بجے کے قریب سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں روہڑی اسٹیشن پہنچنے پر اس مقام پر پٹڑی سے اترگئیں،جہاں پٹڑی میں خم تھا۔خوش قسمتی سے ٹرین کی رفتار کم ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد ڈاؤ ن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔مختلف ٹرینوں کو ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔تقریباً ساڑھے 3گھنٹے بعد بوگیوں کو پٹڑی پر رکھ کر کراچی روانہ کردیا گیا۔