اسلام آباد (آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی نے دوماہ سے زیادہ اسمبلی سے غیرحاضرہونے والے اراکین کی فہرست جاری کردی ہے ،اورقواعدوضوابط کے مطابق انہیں بھی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قراردیاجاسکتاہے ۔فہرست کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدرمخدوم امین فہیم اورن لیگ کے حمزہ شہبازشریف کانام بھی شامل ہے ،جوچالیس دن سے زائداسمبلی سے غیرحاضررہے ہیں ۔حکومت پی ٹی آئی کے اراکین کوچالیس دن سے زائداسمبلی سے غیرحاضررہنے پرنااہل قراردینے پرتلی ہوئی ہے اگرحکومت نے یہ پیمانہ اپنایاتومخدوم امین فہیم،حمزہ شہبازشریف،علیزحیدر،منورتالپور،علی محمدمہروغیرہ بھی نااہل قراردیئے جاسکیں گے،یہ اراکین اسمبلی رکنیت کی تنخواہ بھی وصول کرتے رہیں گے ۔