اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شمولیت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عامر کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور تک نہیں کیا جارہا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق عامر کی کارکردگی ڈومیسٹک سیزن میں متاثرکن رہی ہے تاہم قومی ٹیم میں واپسی کے لیے انہیں فرسٹ کلاس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر عامر اپنی کارکردگی میں تسلسل کے آئیں تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔24 ستمبر کو شروع ہونے والی پاک زمبابوے سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے پاکستان کا برے وقت میں ساتھ دیا جب کوئی بھی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کو تیار نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم سے اچھی امیدیں ہیں۔