منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، عمان کو پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نے فتح دلوا دی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط (مانیٹرنگ، این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی،پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے،جواب میں عمان نے 130 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا،عمان کے کپتان ذیشان مقصود کو عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے دو کھلاڑیوں نے مل کر عمان کو فتح دلوا دی، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو جتوانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، پاکستانی عاقب الیاس سلہری نے افتتاح میچ میں 43 گیندوں پر پچاس رنز بنائے، دوسری جانب بھارتی کھلاڑی جتیندر سنگھ نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، جواب میں عمان نے 130 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔اننگز کے آغاز میں ہی پاپوا نیوگنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے قدرے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔پاپوا نیوگنی کے اسد والا 56 رنزبناکرنمایاں رہے، انہوں نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔ان کے علاوہ چارلس امینی نے 37 اور سیسی باؤ نے 13 رنزبنائے جب کہ عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،کلیم اللہ اور بلال خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔130 رنز کے ہدف کے جواب میں عمان کے بلے بازوں نے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور بغیر کسی نقصان کے 130 رنزکاہدف 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔عمان کے بلے باز عاقب الیاس اورجتیندر سنگھ نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں،

جتندر سنگھ 73 رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ عاقب الیاس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔عمان کے کپتان ذیشان مقصود کو عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل عمان کے کپتان ذیشان مقصود کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ذیشان مقصود کا کہنا تھا پچ بولرز کے لیے سازگار ہے اور اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…