سرینگر(اے این این) بھارت تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجودکشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کم نہ کر سکا،ریاستی دارالحکومت سرینگر میں نوجوانوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا، پاکستان کے حق میں نعرے بازی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سرینگر میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے ۔ اس موقع پر بعض نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں نے دولت اسلامیہ(داعش) کے جھنڈے بھی لہرائے۔