ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مائیکرو سافٹ کا لنکڈن کو چین میں بند کرنے کا اعلان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی پروفیشنل مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ لنکڈن کو دنیا کے سب سے بڑے چین میں بند کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی کہ رواں برس کے اختتام تک چین میں وہ اپنی سوشل ویب سائٹ بند کردے گی۔مائیکرو سافٹ کے مطابق چین

میں لنکڈن کو بند کرکے اس کی جگہ مقامی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ان جابس متعارف کرائی جائے گی۔کمپنی نے اگرچہ تصدیق کی کہ لنکڈن کو چین میں رواں سال کے اختتام تک بند کردیا جائے، تاہم مائیکرو سافٹ نے اس کی بندش کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ لنکڈن نے چینی حکومت کی جانب سے سخت قوانین بنائے جانے اور چینی صارفین کے ڈیٹا کی چوری کے الزامات کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا۔تاہم مائیکرو سافٹ نے اپنے بلاگ میں واضح طور پر اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے چینی حکومت کی سختیوں کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ کیا۔لنکڈن کے آفیشل بلاگ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے 2014 میں ہی چین میں مقامی ورژن کی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر رواں برس کے اختتام پر عمل کیا جائے گا۔یہاں یہ بھی بات یاد رہے کہ چین میں عام سوشل اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس جیسا کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ کی جگہ وہاں کی مقامی ویب سائٹس زیادہ مقبول ہیں اور امریکی کمپنیوں پر وہاں سخت پابندیاں عائد ہیں۔لنکڈن دنیا بھر میں پروفیشنل افراد کی سب سے بڑی ویب سائٹ تسلیم کی جاتی ہے، جسے لوگ اپنا پروفیشنل نیٹ ورک بڑھانے یا اس پر نوکری کی تلاش کا کام سر انجام دیتے ہیں۔مائیکرو سافٹ نے لنکڈن کو جون 2016 میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم میں خریدا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…