کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ٹارگٹ کلر سمیت کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے یونی ورسٹی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب منو گوٹھ میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا، یہ اطلاع بھی تھی کہ منشیات کے اڈے پر سنگین جرائم میں ملوث افراد بھی موجود ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری اڈے کے قریب پہنچی تو ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کرنے کے بجائے مقابلہ شروع کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 30 سے زائد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے میں موجود منشیات فروشوں کے تمام اڈوں کو مسمار کے نذر آتش کردیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں