لاہور(نیوزڈیسک) نہیں کھیلنا تو نہ کھیلوں،شہریارخان نے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیکر پاکستانیوں کے دل خوش کردیئے، کہتے ہیںپاکستان بھارت کے ساتھ سیریز کیلئے ایک دو ماہ سے زیادہ انتظار نہیں کرے گا،ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی بہت ہیں-غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ گرداس پور واقعے سے پاک بھارت کرکٹ روابط متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی سی بی چئیرمین نے کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ کافی متاثر ہوئی ہے اور اگر آنے والے دنوں میں سیاسی ماحول گرم رہا تو دسمبر میں ممکنہ سیریز مشکل ہو جائے گی تاہم شہریار خان نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ سیریز کے لیے ایک دو ماہ سے زیادہ انتظار نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا اگلے آٹھ سال میں پانچ کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہے