”جناح پور“کامنصوبہ،سابق آئی جی سندھ شعیب سڈل ایم کیو ایم کیخلاف میدان میں آگئے

31  جولائی  2015

کراچی (نیوزڈیسک)سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی نے کراچی آپریشن کونیا رخ دیا .آپریشن کو ہرحال میں منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ جناح پور کے نقشے 1992کے فوجی آپریشن میں برآمد ہوئے تھے یہ نقشے ریکارڈ کا حصہ تھے۔ ایم کیو ایم کے کارکن بھارت سے تربیت لیتے رہے ہیں، کئی گرفتار کارکنوں نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف بھی کیا۔ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ جو ریاستیں مجرموں سے لڑ نہیں سکتیں ان کےلئے سنگین مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں۔ 1995 کے آپریشن سے کراچی میں امن قائم ہو گیا تھاتاہم بعد میں آنےوالی حکومتوں نے کراچی کو موت کا شہر بنانے والوں کو کروڑوں روپے امداد دی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی آپریشن سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکے،کیونکہ بار بار حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں اور آنے والی ہرحکومت ایم کیو ایم کو اتحادی بنالیتی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مجھے جنگی مجرم قرار دینے پر افسوس نہیں، بلکہ فخر ہے کیونکہ میں نے پاکستان کے لیے کام کیا۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انہوں نے پولیس اور عدالتی نظام بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…