اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحرےک انصاف کے ترجمان نے جسٹس(ر) وجیہہ الدےن احمد کے سینئر پارٹی رہنماﺅں کی رکنیت سے متعلق بےان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحرےک انصاف کی قےادت اور کارکنان جسٹس وجیہہ الدےن احمد کا احترام کرتے ہےں تاہم اےک تحلےل شدہ ٹربےونل کے ذرےعے کےے گئے فےصلوں کو قبول نہےں کےا جا سکتا۔ اسلام آباد سے جاری بےان مےں پاکستان تحرےک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحرےک انصاف ہی واحد سےاسی جماعت ہے جس نے نہ صرف جماعت کے اندر انتخابات منعقد کروائے بلکہ انتخابی عمل کے دوران سامنے آنے والی شکاےات کی تحقےقات کےلئے باقاعدہ الےکشن ٹربےونل مقرر کےا جس کی سربراہی پر جسٹس وجیہہ الدےن احمد کو مقرر کےا گےا۔ تحرےک انصاف کے ٹربےونل نے پوری آزادی کے ساتھ اپنی کارروائی مکمل کی اور انتخابی عمل کےلئے اپنی جامع سفارشات پےش کےں جنہےں چیئرمےن تحرےک انصاف نے نہ صرف قبول کےا بلکہ ان کے نفاذ کےلئے اقدامات بھی اٹھائے، تاہم چیئرمےن کی جانب سے ٹربےونل کی تحلےل کے بعد بھی اپنے دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہوئے متنازعہ انداز مےں ٹربےونل کی کارروائی جاری رکھنا اور اےسے فےصلوں جن کی کوئی قانونی واخلاقی حےثےت نہےں کے ذرےعے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے بارے مےں تلخ آمےز اقدامات کی تروےج افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق جسٹس وجیہہ الدےن احمد کا تحرےک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں سے متعلق بےان ان کی ذاتی رائے ہے جس کا پارٹی کی پالےسی سے کوئی تعلق ہے نہ اس کی تائےد کرتے ہےں۔