بجلی گیس پٹرول کی قیمتوںمیں کمی کی جائے ‘گڈزٹرانسپورٹرز

13  اکتوبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی گیس پٹرول کی قیمتوںمیں کمی کا اعلان کرے،حکومتی لوگ باہر نکل کردیکھیںعوام تبدیلی سے کتنے عاجز آچکے ہیں، بجلی، گیس ،ادویا ت اور پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتیں اس سطح پر پہنچا دی گئی ہے کہ عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ ایک جانب مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کررکھا ہے تودوسری جانب کاروباری صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کارو باری افراد ذہنی مریض بن چکے ہیں ، عام آدمی طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے، عوام حکمرانوں کی نا اہلیوں کے باعث معاشی و معاشرتی مسائل کی زد میں ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے وعدے وفا ہوتے نظر نہیں آرہے ،اقتدار میں آنے سے پہلے پی ٹی آئی عوام کو دودھ اور شہد کی نہریں بہانے دینے کے خواب دکھاتی رہی اور اب عوام پر مہنگائی کا اس قدر بوجھ ڈال دیا گیا ہے کہ غریب عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوچکا ہے ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…