پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اولمپکس 2022 کی میزبانی چین کے شہر بیجنگ کو مل گئی

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(نیوزڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ کو 2022 سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔اولمپکس 2022 کے لئے چین کے شہر بیجنگ اور قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی کے درمیان مقابلہ تھا جس کے لئے ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ میں بیجنگ کے حق میں 44 جب کہ الماتی کے حق میں 40 ووٹ آئے جس کے بعد انٹرنینشل اولمپکس کے صدر تھومس بیچ نے اعلان کیا کہ بیجنگ اولمپکس کے 128ویں سیشن کی میزبانی کرے گا۔بیجنگ کو پہلے ہی اولمپکس کی میزبانی کے تجربے کی وجہ سے مضبوط امیدوارقراردیا جا رہا تھا لیکن اب چینی دارالحکومت دنیا کا واحد شہرہوگا جو موسم گرما کے اولمپکس کے بعد اب سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔ اولمپکس 2022 کی میزبانی کی دوڑ بیجنگ اورالماتی کے علاوہ دیگر2 شہراوسلو اوراسٹاک ہوم بھی شامل تھے تاہم ملکی سیاسی اور مالی مسائل کے باعث اوسلو اور اسٹاک ہوم پہلے ہی دوڑ سے الگ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…