اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پاکستان میں کام کرنے والی23 غیر ملکی این جی اوز کے خلاف قوا عد و ضوابط پورا نہ کرنے پر با قاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ان این اجی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع کر دیا ہے،سرکاری دستاویز کے مطابق جن 23 این جی او ز کی رجسٹریشن منسوخی پر کام شروع کیاگیا ہے ان میں برٹش کونسل، سیودی چلڈرن جاپان، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،وار چائلڈ، ورلڈ ایجوکیشن، کوآپریٹو ہاوسنگ فاونڈیشن، ایچ ایم ڈی انٹرنیشنل ریسپانس،ہیومن کنسرن انٹرنیشنل، رجسٹرڈ نان پرافٹ آر گنا ئریشن جین، پائنیکل ایجوکیشن سروسز ،اوور سیز ڈی ویلپمنٹ کارپوریشن، انٹرنیشنل ریلیف اینڈ ڈی ویلپمنٹ، ایچ ٹی ایس پی ای لمیٹڈ،گول، گوبل ریلیف فاونڈیشن، گوبل پارٹنر، ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سینٹر، کیگ اوگریٹم ،اے این ڈی ایف آئی، امریکن انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان بی ہیوریئل سائنسز ،البائن پاکستان اور الاہایہ ٹرسٹ شامل ہیں ۔ حکام کے مطابق ایس ای سی پی میں کل33 بین الاقوامی این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے23کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ۔حکام کے مطابق رجسٹریشن منسوخی کے عمل میں تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں